اُڈپی،19؍اپریل(ایس او نیوز) گذشتہ روز آدی اُڈپی میں سڑک پر نقلی کرنسی نوٹ پھینکنے کی واردات پیش آئی تھی جس کے تعلق سے پولس میں شکایت درج کرائی گئی تھی۔ اس تعلق سے چھان بین کرتے ہوئے پولس نے ایک لڑکے کو حراست میں لیتے ہوئے پوچھ تاچھ کی۔ بتایا گیا ہے کہ یہ لڑکا کرشنا مٹ کے قریب ودی راجہ نگر کی سڑکوں پر جعلی کرنسی نوٹس پھینک کر فرار ہوگیا تھا۔ محلے کے چند افراد نے نوٹس اٹھائے اور پولیس کو اطلاع دی۔ اس سلسلے میں کیس درج کیا گیا تھا۔ لڑکے سے پوچھ تاچھ کرنے کے بعد پتہ چلا کہ یہ لڑکا ہائی اسکول کا طالب علم ہے جس کی شناخت سی سی ٹی فوٹیج سے کی گئی ۔
پولیس کے مطابق لڑ کے نے بتایا کہ وہ چائے کی پتی خریدنے دکان گیا تھا اور واپسی میں اس نے کھیلوں میں استعمال ہونے والے نوٹس بغیر کسی غلط ارادے سے پھینک دیئے ۔ پولیس نے اسے دوبارہ ایسی حرکت نہ کرنے کو کہہ کر سخت وارننگ دے کر چھوڑ دیا۔